ایڈز سے دنیا بھر میںگذشتہ سال 1 لاکھ 20 ہزار افراد موت کی آغوش میں چلے گئے
اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ گذشتہ سال ایڈز سے متعلقہ وجوہات کی بنا پر 19سال تک کی عمر کے تقریبا ایک لاکھ 20ہزار افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق ایڈزسے مرنے والوں میں سے 62فیصد کی عمر چار سال تک تھی۔9سال تک کی عمر کے مریضوں میں سے نصف سے زیادہ کو یہ بیماری پیدائش سے پہلے منتقل ہو چکی تھی۔اس مرض میں مبتلا ہونے کے 60 فیصد سے زیادہ واقعات صحارا افریقہ میں سامنے آئے۔ ادارے نے کہا کہ علاج تک رسائی کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں بڑی تفاوت موجود ہے۔یونیسیف نے حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ ماں سے بچے میں اس بیماری کی منتقلی کو روکنے کے لئے اقدامات کریں۔ بچوں اور بالغوں کے لیے ایچ آئی وی ٹیسٹ اور علاج کا ماحول بہتر بنانے کے لئے اقدامات اٹھائیں۔