بزدار حکومت دیہی علاقوں کی ترقی کے لئے سرگرم
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر”نیا پاکستان منزلیں آسان“پروگرام کا دوسرا مرحلہ 14ارب روپے سے دیہی علاقوں میں کارپٹڈ سڑکیں بنائی جائیں گی- عثمان بزدار دوسرے مرحلے میں دور دراز دیہی علاقوں کی 1076 کلومیٹر سڑکیں تعمیر ہوں گی مجموعی طور پر 154 دیہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جائے گی- دیہی سڑکوں کی تعمیر سے کھیت تامنڈی رسائی بہتر ہوگی- کاشتکار کو اپنی فصل بروقت اور باآسانی مارکیٹ تک پہنچانے میں مدد ملے گی - ان سڑکوں کی تعمیر سے نہ صرف دیہات میں رہنے والے لوگوں کو آمد و رفت کی سہولت ملے گی بلکہ تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ حاصل ہو گا یہ تحریک انصاف کی حکومت کا فلیگ شپ پروگرام ہے - ماضی کی حکومت نے شوبازی زیادہ کی اور کام کم کئے - ہماری حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے صرف کام ہی کئے ہیں - ”نیا پاکستان منزلیں آسان“ پروگرام کے پہلے مرحلے میں 1236 کلومیٹر طویل سڑکوں کی تعمیرو مرمت کی گئی- پنجاب کے دیہات میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے پہلے مرحلے پر15 ارب روپے خرچ ہوئے- نیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام کیلئے آئندہ سال بھی خصوصی فنڈز رکھے جائیں گے-