رواں سال کا چوتھا اور آخری چاند گرہن
رواں سال کا چوتھا اور آخری چاند گرہن 29 اور 30 نومبر کی درمیانی رات کو ہوگا۔ ڈائیریکٹر اسپا جاوید اقبال کے مطابق 29 اور 30 نومبر کی درمیانی رات کو ہونے والا چاند گرہن جنوبی اور شمالی امریکا،آسٹریلیا اور ایشیا کے ممالک میں دیکھا جاسکے گا جبکہ چاند گرہن کراچی سمیت پاکستان میں کہیں نہیں دیکھا جائے گا۔ ڈائیریکٹر اسپا جاوید اقبال نے مزید کہا کہپاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز رات 12بجکر 32منٹ پر ہوگا،چاند گرہن شب 2 بجکر42 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا اور چاند گرہن کا اختتام رات 4 بجکر 53منٹ پر چاند سے گرہن ہٹے گا،چاند گرہن کا دورانیہ 4 گھنٹے اور 21 منٹ ہوگا۔ دوسری جانب سال 2020 کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 14 دسمبر کو ہوگا۔