شفقت محمود عارف علوی سے داد ملنے پر خوش
وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کے اسکولوں کی بندش کے اعلان کے بعد سے مقبولیت میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے، اسی ضمن میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی انہیں داد دیتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا تھا۔ اسکولوں کی بندش کے فیصلے کے بعد عارف علوی کا شفقت محمود کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ شفقت محمود کے اعلان پر زبردست ردِعمل دیکھنے میں آیا ہے۔ شفقت محمود پر سوشل میڈیا پر بننے والی میمز سے صدر عارف علوی بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکے۔