دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 6کروڑ 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر

دنیا میں کورونا کے 4 کروڑ 28 لاکھ 89 ہزار 798 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور ایک کروڑ 77 لاکھ 58 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔ امریکا میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 2 لاکھ 71 ہزار 29 اموات اور ایک کروڑ 34 لاکھ 54 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 36 ہزار 238 اور 93 لاکھ 51 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔