صدر ڈاکٹر عارف علوی ترکمانستان کے 2روزہ دورے پر اشک آباد پہنچ گئے
اقتصادی تعاون تنظیم کا 15واں سربراہ اجلاس کل ہورہا ہے۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی اجلاس میں شرکت کیلئے ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد پہنچ گئےہیں۔ایئرپورٹ پر ڈپٹی وزیر اعظم چیری امانؤف نے ان کا استقبال کیا ۔مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے صدر مملکت کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا ۔ ڈاکٹر عارف علوی کی کانفرنس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔ای سی او سربراہ اجلاس میں تنظیم کےوژن 2025 کا وسط مدتی جائزہ بھی لیا جائے گا ۔ پاکستان، ایران اور ترکی اقتصادی تعاون تنظیم کے بانی ملک ہیں ۔آذربائیجان، ترکمانستان، ازبکستان، تاجکستان، کرغزستان اور قازقستان اور افغانستان بھی تنظیم کے رکن ہیں-