مودی حکومت احتجاج میں600افرادکی ہلاکتوں کاجواب دے: اقوام متحدہ
اقوام متحدہ نے بھارت کے وزیراعظم نریندرمودی کی حکومت پرزوردیا ہے کہ وہ متنازع زرعی قوانین کے خلاف ملک گیر احتجاج کے دوران چھ سو افراد کی ہلاکتوں سے متعلق جواب دہی یقینی بنائے۔خوراک کے حق کے بار ے میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مائیکل فخری نے کہاکہ یہ بھارتی حکام کی ذمہ داری ہے کہ وہ احتجاج کے دوران ہونیو الی ہلاکتوں پرمواخذے کے مطالبے پرتوجہ دیں اورایسے اقدامات کریں کہ ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔منڈی کو سرکاری کنٹرول سے آزاد کرنے کے حوالے سے تین زرعی قوانین کی منظوری 2020ء میں اس وقت دی گئی تھی جب کورونا وائرس کی وباء زوروں پر تھی ۔یہ قوانین مناسب مشاورت کے بغیر پارلیمنٹ سے عجلت میں منظور کرائے گئے جنہیں کسانوں نے مسترکردیا تھا ۔