وزیراعظم عمران خان کل القادر یونیورسٹی کے اکیڈمک بلاکس کا افتتاح کریں گے

وزیر اعظم عمران خان کل(اتوار) جہلم میں القادر یونیورسٹی کے تدریسی بلاکوں کا افتتاح کریں گے۔اسلامی تعلیمات، صوفی ازم اور جدید سائنسی تحقیق پر مبنی یونیورسٹی نوجوان نسل میں کردار سازی سمیت علم و تحقیق کے فروغ کے لئے کلیدی کردار ادا کرے گی۔اطلاعات و نشریات کے وزیر چودھری فواد حسین نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ القادر یونیورسٹی کا قیام جہلم کی عوام کے لئے ایک اور تحفہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس یونیورسٹی کے قیام سے سماجی علوم میں نئی جہتوں کا اضافہ ہو گا۔انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ یہ جامعہ ایک عالمی سطح کا ادارہ بنے گی جہاں صوفی ازم، اسلام اور سائنس کے دانشور تیار کئے جائیں گے۔
وزیر اعظم عمران خان @ImranKhanPTI کا جہلم کیلئے ایک اور تحفہ القادر یونیورسٹی کا قیام ہے، یہ یونیورسٹی سوشل سائنسز میں ایک نئ جہت کا آضافہ کرے گی، امید ہے یہ ایک ایسی عالمی درسگاہ بنے گی جس میں تصوف، اسلام اور سائنس کے علوم کے اسکالرز پیدا ہوں گے https://t.co/VoJNzEwJYJ
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 28, 2021