الیکشن کمیشن کا این اے 133 لاہور میں پیسوں سے ووٹ خریدنے کی ویڈیو کا نوٹس،رپورٹ طلب

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے لاہور کے حلقہ این اے 133 میں ضمنی الیکشن میں ووٹ خریدنے سے متعلق سامنے آنے والی فوٹیج کا نوٹس لے لیا ہے ۔ ریٹرننگ افسر سید باسط علی نے ڈی سی لاہور ، آئی جی پولیس پنجاب ، چئیرمین نادرا اور چئیرمین پیمرا کو مراسلہ لکھ دیا۔ تیس نومبر تک متعلقہ معلومات طلب کر لیں۔الیکشن کمیشن نے اپنے مراسلوں میں کہا ہے کہ فوٹیج کا فارنزک کروائیں ، ملوث افراد کی شناخت کروائیں اور عمارت کی شناخت کریں۔