کراچی گرین لائن بس منصوبہ 25 دسمبر سے فعال ہوگا: اسد عمر
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے طویل عرصے تک تاخیر کا شکار ہونے والا کراچی گرین لائن بس منصوبہ اگلے 10 دنوں میں مکمل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25 دسمبر سے کمرشل بنیاد پر فعال ہوگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ ‘کل کراچی گرین لائن منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا، ان شااللہ اگلے دس دن میں یہ منصوبہ ٹرائل آپریشن کے لیے تیار ہو گا’۔انہوں نے کہا کہ ‘اس کے بعد وزیراعظم عمران خان کراچی آ کر منصوبے کا افتتاح کریں گے، تقریباً دو ہفتے ٹرائل آپریشن کے بعد ان شااللہ 25 دسمبر کو کمرشل آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا’۔