وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک میں ہر پانچ سال کے بعد مردم شماری کرائی جائے گی: وفاقی وزیر اسد عمر

کراچی: ملک میں ہر پانچ سال بعد مردم شماری کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان نے کیا ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک میں ہر پانچ سال کے بعد مردم شماری کرائی جائے گی۔پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کراچی کو صدر پاکستان اورگورنرسندھ دیے ہیں۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ کراچی کی نوکریاں کراچی والوں کو ملنی چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ دو ہفتے میں وزیراعظم عمران خان کراچی کا دورہ کریں گے۔ وہ کراچی میں گرین لائن کا افتتاح کریں گے۔