فیفا ورلڈکپ 2022 ؛ کروشیا نے کینیڈا کو شکست دیکر ورلڈکپ سے باہر کر دیا
دوحہ: فیفا ورلڈکپ 2022 کے گروپ میچ میں کروشیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد کینیڈا کو 1-4 سے شکست دے دی۔قطر کے خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ایف کے اسٹیج میچ میں کینیڈا نے جارحانہ انداز میں کھیل شروع کرتے ہوئے 68 ویں سکینڈ پر پہلا گول کرکے فاتحانہ آغاز کیا تاہم کروشین کھلاڑیوں نے تابڑ توڑ حملے کرکے کینیڈا کو شکست سے دوچار کردیا۔کروشیا سے 4 کے مقابلے میں 1 سے شکست کے بعد کینیڈین ٹیم فیفا ورلڈ کپ کے گروپ 16 راؤنڈ سے باہر ہوگئی ہے۔ کینیڈا کی جانب سے 68ویں سکینڈ پر الپھونسو ڈیوس نے واحد گول اسکور کیا، جس کے بعد کینیڈین کھلاڑیوں نے دفا