لندن میں دو نوجوانوں کو چاقو مار کر قتل کر دیا گیا
جنوب مشرقی لندن میں دو نوجوانوں کو چاقو مار کر قتل کردیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قتل کے دو مختلف واقعات ہفتے کی شام تقریباً سوا 5 بجے ایبے ووڈ اور ٹیمز میڈ کے علاقوں میں پیش آئے۔جس میں 16،16 سال کے 2 نوجوانوں کو چاقو مار کر قتل کیا گیا۔
میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قتل کی وارداتیں صرف ایک میل کے فاصلے پر ایک ساتھ پیش آئیں، پولیس نے قتل کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ معلومات رکھنے والوں سے بھی رابطہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
پولیس دونوں واقعات کا باہمی تعلق تلاش کر رہی ہے۔