اب تومفتاح بھی کہہ رہے ہیں کہ بانڈ کلیئر ہونے کے باوجودملک ڈیفالٹ ہوسکتا ہے۔شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسمبلیاں بچانے پر مشورے ہو رہے ہیں جبکہ معیشت بچانے پر کام نہیں ہو رہا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاسی دھنداتنی چھاگئی ہے کہ الیکشن کاسورج طلوع ہونالازمی ہے۔ اب تومفتاح بھی کہہ رہے ہیں کہ بانڈ کلیئر ہونے کے باوجودملک ڈیفالٹ ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ، ترسیلات، زرمبادلہ کے ذخائرکم، سٹاک ایکسچینج ٹھس۔ پیٹرول، گیس، ڈالرمہنگااورنایاب ہے۔ اسمبلیاں بچانے پر مشورے ہورہے ہیں جب کہ ملک اورتباہ حال معیشت بچانے پر کام نہیں ہورہا۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر 567 ممبراسمبلیوں سے مستعفی ہو جاتے ہیں توپیچھے رہ کیاجاتاہے۔ اسمبلیاں توڑیں یاچھوڑیں، لولی لنگڑی اسمبلیوں کی طرف کوئی نہیں دیکھ رہا۔
اگر567ممبراسمبلیوں سےمستعفی ہو جاتے ہیں توپیچھےرہ کیاجاتاہےاسمبلیاں ٹوڑیں یاچھوڑیں لولی لنگڑی اسمبلیوں کی طرف کوئی نہیں دیکھ رہاحکمران اوراُن کو لانےوالے دونوں افسردہ اور شرمندہ ہیں اکیلے عمران خان نے13 پارٹیوں کی اجتماعی سیاسی قبرکھوددی ہےجس کی وجہ سے پی ڈی ایم الیکشن سےفراری ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 28, 2022