انگلش ٹیم کی پاکستان آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں۔مریم اورنگزیب کا ٹوئٹ

وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کہا ہے کہ 2005کے بعد پہلی مرتبہ ٹیسٹ سیریز کے لئے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا پاکستان آمد پر خیر مقدم کرتے ہیں۔ سوموار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ دونوں ٹیموں اور ان کے مداحوں کے لئے تاریخی لمحہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سیریز کے انعقاد کے لئے تمام متعلقہ افراد کی انتھک کوششوں ، خاص طور پر پاکستان میں متعین برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دلچسپ سیریز کے منتظر ہیں۔
Pakistan welcomes the England Cricket Team for a test series for the first time since 2005.This is a historic moment for both the teams & their fans. I commend the tireless efforts of all involved to make this happen, especially @CTurnerFCDO. Looking forward to an exciting series pic.twitter.com/Mqd9Kvypkk
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) November 28, 2022