پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کے معاملے پر حکمران اتحاد کو آئینی و قانونی مشکلات درپیش

لاہور: پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کے معاملے پر حکمران اتحاد کو آئینی و قانونی مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے یا اعتماد کا ووٹ لینے کے معاملے پر حکمران اتحاد کو آئینی و قانونی مشکل کا سامنا ہے۔
ذرائع پنجاب اسمبلی کے مطابق 4 ماہ سے جاری اسمبلی اجلاس کے باعث عدم اعتماد کی تحریک پیش نہیں کی جا سکتی، عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کے لیے اسمبلی کا جاری اجلاس ختم کرنا ضروری ہے۔