فیٹف،کورونا، سیلاب اورمختلف بحرانوں میں جنرل قمرجاوید باجوہ کی قیادت میں آرمی نے مثالی خدمات انجام دیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے الوداعی ملاقات کی۔ملاقات میں وزیراعظم نے جنرل قمرجاوید باجوہ کی پاک فوج، ملکی دفاع اور قومی مفادات کیلئے خدمات کو سراہا۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ فیٹف،کورونا، سیلاب اورمختلف بحرانوں میں جنرل قمرجاوید باجوہ کی قیادت میں آرمی نے مثالی خدمات انجام دیں۔ان کا کہنا تھاکہ دہشتگردی کے عفریت کو کچلنے کیلئے جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں آرمی نے شجاعت وبہادری سے کردار ادا کیا، انہوں نےتاریخ کےایک مشکل مرحلے پر پاک آرمی کی قیادت کی اور دفاع پاکستان ناقابل تسخیر بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔