جمہوریت کو عمران خان سے خطرہ ہے: مشیر برائے امور کشمیر اور گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ

لالہ موسیٰ: وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر اور گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہ کہا ہے کہ جمہوریت کو عمران خان سے خطرہ ہے، عمران خان کو سیاسی مخالفین پر الزامات کے سوا کچھ نہیں آتا۔انہوں ںے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ جمہوریت کیلئے جدوجہد کی، آئین اور قانون پر عمل درآمد سے ہی ملک کی ترقی ممکن ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مشکل وقت میں حلقے کے لوگوں نے ہمارا ساتھ دیا، مشکلات کے باوجود ہم نے اپنی ذمہ داری ادا کرنے کی بھرپور کوشش کی۔