جمعہ، ہفتہ کو پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، پھر اسمبلیاں تحلیل کر جائینگی: فواد چودھری

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نےکہا ہے کہ پی ٹی آئی اجلاس کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کے فیصلے کو توثیق کی گئی، کل عمران خان کی پرویزالہیٰ سے ملاقات ہو گی، تحریک انصاف میں ٹکٹ کا پراسیس شروع کیا جا رہا ہے، جمعہ کو پنجاب ،ہفتہ کو خیبرپختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلایا گیا ہے، جمعہ کواجلاس کے بعد اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں گی۔زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تحریک انصاف کی سنیئرلیڈرشپ کا اجلاس ہوا، اعظم سواتی کی دوبارہ گرفتاری کی شدید مذمت کی گئی، پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا یہ ایک سلسلہ ہے۔ 25مئی والا سلسلہ اب تک جاری ہے، ہمارے کارکنوں کی شہادت پرکسی عدالت نے نوٹس نہیں لیا، کارکنوں کوگرفتارکیا گیا عدالت نے نوٹس نہیں لیا، اعظم سواتی کوننگا کیا گیا،کسی نے نوٹس نہیں لیا۔ اعظم سواتی تشدد،عدالتوں نے آنکھوں پرپٹی باندھ لی۔