پرچم سے ' اللہ' کا نام کیوں ہٹایا؟ ایران کا فیفا سے شدید احتجاج

امریکا کی جانب سے پرچم سے 'اللہ' کا نام ہٹانے پر ایران نے فٹبال کی عالمی تنظیم (فیفا) سے شدید احتجاج کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی فٹ بال فیڈریشن نے امریکی فٹ بال کی جانب سے اسلامی جمہوریہ کے جھنڈے سے لفظ اللہ کو ہٹانے کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹس پر احتجاج کیا۔
خیال رہے کہ ایران اور امریکا کے مابین منگل کو فٹبال ورلڈ کپ کا میچ کھیلا جائے گا جس کو میگا ایونٹ کا دھماکے دار مقابلہ بھی تصور کیا جارہا ہے۔