مراکش کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کے بعد بیلجیئم میں ہنگامے، املاک نذر آتش
فیفا ورلڈ کپ میں مراکش کے ہاتھوں بیلجیئم کی اپ سیٹ شکست کے بعد یورپی ملک میں ہنگامے پھوٹ پڑے اور پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔اپ سیٹ سے بھرپور ورلڈ کپ میں یورپی شائقین کو ایک اور بڑا اپ سیٹ اس وقت دیکھنے کو ملا جب اتوار کو مراکش نے بیلجیئم کو 0-2 سے شکست دے دی۔خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق اس شکست کے بعد بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں ہنگامے پھوٹ پڑے اور لوگوں نے مختلف مقامات پر احتجاج کیا اور اس دوران قیمتی املاک کو نذر آتش کردیا۔
پولیس نے ہنگاموں میں تشدد اور املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار اور متعدد کو حراست میں لے لیا۔