مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کے لئے امیدواروں کے انٹرویوز شروع کردیئے
پاکستان مسلم لیگ ن نے الیکشن کے لئے امیدواروں کے انٹرویوز شروع کردیئے۔مسلم لیگ( ن) کی ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی نے پارٹی ٹکٹوں کے لئے کام کا آغاز کردیا ہے۔ کوآرڈینیشن کمیٹی میں پرویز رشید، ملک ابرار، طاہرہ اورنگزیب اور عطا تارڑ شامل ہیں۔ٹکٹوں کی تقسیم کے لئے قائم کمیٹی 29 نومبر تک امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرے گی۔اٹک کی 2و قومی اور 5صوبائی نشستوں کے لئے مسلم لیگ( ن) کے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل ہوگئے جبکہ کمیٹی کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر پرویز رشید بھی امیدواروں کے انٹرویوز کریں گے،ضلع راولپنڈی کی 5 تحصیلوں سے پارٹی ٹکٹ کی درخواست دینے والوں کے انٹرویوزکئے جائیں گے۔بعدازاں ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی اپنی تجاویز مرکزی پارلیمانی بورڈ مسلم لیگ( ن) کو پیش کرے گی۔