مدینہ منورہ۔۔( نمایندہ نوائے وقت) پاکستان سٹاک مارکیٹ نے تاریخ رقم کر دی ایک لاکھ پواینٹس کا ھندسہ عبور کر کے بام عروج پر پہنچا دیا ھے۔ جاوید اقبال بٹ صدر مسلم لیگ ن مدینہ منورہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور معاشی ٹیم کو بہت بہت مبارک باد دیتے ھوئے کہاکہ الحمد للہ حکومت کی 17 ماہ کی کارکردگی نگران حکومت سے لیکر 40 ھزار پواینٹ سے ایک لاکھ پواینٹس کا ھندسہ کا سنگ میل عبور کرتے ھوئے بام عروج پر پہچا دیا ھے اور دنیآ کی دوسری بڑی سٹاک ایکسچینج کا اعزاز پی ایس ایکس کے پاس رھا ھے۔معاشی بہتری سخت فیصلوں اور ائی ایم ایف سے معائدے معاشی اور سیاسی استحکام نے سرمایہ کاروں کو اس جانب راغب کیا ھے معاشی تجزئیہ نگاروں کے مطابق امپورٹ کو کنٹرول کرنا ،ایکسپورٹ بڑھنے ترسیل ،ر میں اضافہ اور سٹیٹ بینک کی طرف شرح سود میں کمی اور رئیل سٹیٹ سے اب سرمایہ کاروں نے سٹاک مارکیٹ میں انوسٹمنٹ سے اس کو استحکام بخشا ھے اب مزید شرح سود 2 فیصد کم ھو گی اور مہنگائی کی شرح کم ھو کر 09 فیصد پر متوقع ھے۔اس تاریخ کامیابی پر وزیر اعظم شہباز شریف اور پوری حکومت کو بہت بہت مبارک باد قبول ھو اور پاکستان ترقی کی منازل طے کرتا رھے۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ نے تاریخ رقم کر دی 1لاکھ پواینٹس کا ھندسہ عبور کر کے بام عروج پر پہنچا دیا ھے۔صدرمسلم لیگ ن مدینہ
Nov 28, 2024 | 17:56