آسٹریلیا میں دولت مشترکہ اجلاس کا افتتاح کردیا گیا، اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کررہے ہیں۔
پرتھ میں ہونے والے اجلاس کا باقاعدہ آغاز آسٹریلوی وزیراعظم جولیا گیلارڈ نےکیاجبکہ اجلاس کی صدارت ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کررہی ہیں ۔ اجلاس میں پاکستان کی جانب سے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی شریک ہیں۔ سربراہی اجلاس کے ساتھ ساتھ دولت مشترکہ بزنس فورم اور دیگر تقاریب بھی ہوں گی۔ دولت مشترکہ کے سربراہ اجلاس میں رکن ملکوں کے درمیان تجارت، معیشت ، سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ اور عوامی سطح پر رابطوں کو وسعت دینے کیلئے تجاویز پیش کی جائیں گی۔