شاہد آفریدی ون ڈے کیلئےموزوں کھلاڑی ہے جبکہ کرکٹ کی بہتری کیلئےہرممکن اقدامات کئےجائیں گے۔ ذکا اشرف
لاہورمیں میڈیا سےگفتگوکرتےہوئےپاکستان کرکٹ بورڈ کےنومنتخب چیئرمین ذکا اشرف کاکہنا تھاکہ صدرآصف علی زرداری سےدوستی پرفخرہے،جب مجھےزرعی ترقیاتی بینک کےصدرکاعہدہ سونپاگیا تومجھےبینکنگ کاتجربہ نہیں تھا لیکن میں نےزرعی ترقیاتی بینک کو منافع بخش ادارہ بنادیا۔انکاکہناتھاکہ اگرچہ مجھےکرکٹ کاتجربہ بھی نہیں لیکن میں نے اس عہدے کوچیلنج سمجھ کرقبول کیا ہے،میںپوری کوشش کروں گاکہ پاکستان کوکرکٹ میں کھویا ہوا مقام واپس دلا سکوں۔ شاہدآفریدی کے بارے میں انکا کہناتھا کہ شاہد آفریدی ون ڈے کیلئے موزوں کھلاڑی ہےشاہد آفریدی سمیت تمام سابق کھلاڑیوں کوملاقات کیلئےخوش آمدید کہتاہوں۔انکاکہناتھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں کرکٹ اکیڈمیزکوفعال کرکے نئے ٹیلنٹ کوسامنےلایا جائےگا۔