پنجاب بھر کے سی این جی اسٹیشنز کوغیرمعینہ مدت کیلئے گیس کی فراہمی بند کردی گئی۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز کوصبح چھ بجے سےغیرمعینہ مدت کیلئے گیس کی فراہمی بند کردی گئی۔ گیس کی فراہمی بند کرنیکا فیصلہ موسم سرما کی آمد اور گیس کی قلت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق آئندہ گیس کی فراہمی سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ موسم سرما میں گھریلو صارفین کو ترجیحی بنیادوں پرگیس کی فراہمی کے پیش نظرفرٹیلائزراور دیگر سیکٹرز کو گیس کی فراہمی معطل کئے جانے کا امکان ہے۔