ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا۔ تاہم کشمیر اوراس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران زلزلہ سے متاثرہ خیبرپی کے اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،،جبکہ کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر بارش ہوسکتی ہے،،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہےگا،،تاہم پہاڑی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے،،گذشتہ روزسب سے زیادہ بارش پارہ چنار میں 12ملی میٹرجبکہ پٹن 11، گڑھی دوپٹہ09، مظفرآباد 07، کالام 03، مری، بنوں، گوپس02، بالاکوٹ، راولاکوٹ اور مالم جبہ میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،،جبکہ کم سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ، قلات اور استور میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔