سوات اور راولپنڈی میں چار اعشاریہ دو شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا جس سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
پیر کے روز ملک کے مختلف شہروں میں آنیوالے شدید ترین زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔ سوات اور راولپنڈی میں چار اعشاریہ دو شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا جس کی گہری دس کلومیٹر تھی۔ زلزلہ پیما مرکز کےمطابق زلزلے کا مرکز کوہندوکش میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کےمطابق زلزلے کےبعد سے اب تک انتالیس آفٹر شاکس ریکارڈ کئے جاچکے ہیں اور سب سے زیادہ شدت کا آفٹر شاک گزشتہ روز ریکارڈ کیاگیا جس کی شدت پانچ اعشاریہ دو تھی۔ ماہرین ارضیات کے مطابق شدید زلزلے کےبعد کئی دن تک آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری رہتا ہے ۔