نوشہرہ میں گاڑی نہر میں گرنے سے دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔
نوشہرہ میں پبی کے قریب پیش آنیوالے حادثےمیں تیز رفتار کار بے قابو ہوکر نہر میں جاگری۔ حادثے کےبعد امداد ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور مقامی افراد کی مدد سے کار سوار افراد کو باہر نکال لیا۔ حادثے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر تین زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ حادثے کے بعد پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور
تحقیقات شروع کردیں۔