نوازشریف نے ہولناک زلزے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لیے 6،6 اور زخمیوں کے لیے 1 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا
زلزلہ متاثرین کے حوالےسےپشاورمیں اجلاس کی صدارت کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے خیبرپی کے اورفاٹا کے زلزلہ متاثرینکے لیے امدادی پیکج کا اعلان کیا۔ وزیراعظم نے کہا زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو چھ، چھ لاکھ ،جسمانی اعضا سےمحروم ہونے والوں کودولاکھ جبکہ زخمیوں کوایک،ایک لاکھ مالی امداد دی جائے گی ۔ مکمل تباہ ہونے والے گھروں کےتعمیر نو کےلیے دو لاکھ جبکہ جزوی طور پر متاثرہ مکانات کی تعمیر کے ایک لاکھ روپے فی کس دیئےجائیںگے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ امدادی پیکج کی نصف رقم وفاق اور نصف صوبائی حکومت ادا کرے گی ۔ ادائیگیوں کے عمل کوشفاف بننے کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ متاثرین کورقوم کی ادائیگوں کاکام پیر سےشروع کیا جائے گا جسےجمعرات تک مکمل کرلیاجائےگا۔ بحالی کاکام تمام اضلاع میں ایک ساتھ شروع کیاجائےگا۔زلزلےسے ہونے والے جانی ومالی نقصان پراظہارافسوس کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ وہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابرکےشریک ہیں اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگوہیں۔ نوازشریف نے امدادی کارروائیاں فوری طورپر شروع کرنے اور ریسکیو آپریشن پر آرمی چیف اور وزیراعلیٰ پرویزخٹک کاشکریہ اداکیا۔ انہوں نے ریلیف کےکاموں مصروف فوج،این ڈی ایم اے اوردیگراداروں کی کوششیں کوبھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ موجود وقت سیاست کرنے کا نہیں،قومی مسائل پر سب کو مل کرکام کرنا چاہئے۔