عمران خان نے وزیراعلی خیبرپی کے سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی تفصیلات طلب کر لیں
عمران خان نے وزیراعلی خیبر پی کے پرویز خٹک سے ٹیلیفونک رابطہ کی جس میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی تفصیلات طلب کی گئیں۔کپتان نے وزیر اعلی کو ہدایت دی کہ امدادی سرگرمیوں کے دائرہ کار کو دور دراز علاقوں تک توسیع دی جائے-متاثرہ آبادیوں تک ادویات،خوراک اور اشیاء ضروریہ کی ترسیل میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے-انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے متاثرین کی امداد اور بحالی حیات میں کوئی کسرباقی نہ رہنے دے--