زلزلہ متاثرین کو خیموں ،ادویات اور کمبل کی اشد ضرورت: سراج الحق
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ زلزلہ کے باعث سرکاری اعداد و شمار سے کئی زیادہ نقصان ہوا۔شانگلہ ،باجوڑ،چترال ،مہمند ایجنسی اور بونیر کے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ۔اس وقت جماعت اسلامی کی تریپن ایمبولینسز متاثرہ علاقوں میں فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔،انہوں نے کہا کہ سردی کے باعث متاثرین کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ انہیں خیموں ،ادویات اور کمبل کی اشد ضرورت ہے ۔پوری قوم دو ہزار پانچ کے زلزلہ کی طرح متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کرے