راولپنڈی میں شہریوں پر ڈینگی مچھر کا واری جاری ہے
پک اپ اور کیری ڈبے وزیر اعلی پنجاب کے روزگار سکیم کے تحت مستحقین میں تقسیم کرنے کیلئے پنجاب بینک کودی گئی تھیں۔ پنجاب بینک کے پاس جگہ نہ ہونےکے باعث گاڑیوں کو ڈسکہ مین ہائی وے پر ڈاک والا سٹاپ کے قریب کرایہ پر حاصل کی گئی جگہ میں کھلے آسمان تلے کھڑا کردیا گیا۔ نامناسب حالات میں کھڑی قیمتی گاڑیاں تباہ ہورہی ہیں اور ان کو مستحقین میں تقسیم کرنے کا بھی کوئی پروگرام موجود نہیں ہے۔ بینک آف پنجاب کے ترجمان کے مطابق جلد ہی ان گاڑیوں کو مستحقین میں تقسیم کیا جائے گا۔