آسٹریلیا کے عظیم لیگ اسپنر شین وارن نے پاکستانی اسپنر یاسر شاہ کے ساتھ پریکٹس سیشن میں حصہ لینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے
ٹیسٹ کرکٹ میں سات سو آٹھ وکٹیں حاصل کرنے والے شین وارن یاسر شاہ کی صلاحیتوں کے معترف رہے ہیں۔شین وارن ان دنوں گالف ٹورنامنٹ کی تشہیر کیلئے دبئی میں موجود ہیں ۔جس کے بعد وہ نمائشی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کیلئے امریکہ روانہ ہونگے ۔شین وارن کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ اور دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ٹریننگ کرکے انہیں خود بھی بولنگ کی پریکٹس ملے گی ۔انھوں نے کہا کہ یاسر بہترین بالر ہیں لیکن وہ تھوڑے جلد باز ہیں ۔ان کی خواہش ہے کہ وہ یاسر شاہ سے ملاقات کرکے انہیں بالنگ کے چند گر بتاسکیں ۔ شین وارن کی خواہش پر قومی ٹیم کے منیجر انتخاب عالم نے کہا کہ ماضی میں بھی عظیم کرکٹرز نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے ہیں ۔اگر شین وارن ایسا چاہتے ہیں کہ تو انہیں خوش آمدید کہا جائے گا۔