فاٹاکے عوام کےسیاسی مستقبل کا تعین وقت کی اہم ضرورت ہے:مولانافضل الرحمان
اسلام آبادمیں فاٹاسیاسی اتحاد کے وفد سے ملاقات کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے مولانافضل الرحمان کاکہناتھاکہ فاٹامیں آئینی اصلاحات کے حوالے سے پارلیمنٹ میں موجود بل کوتمام سٹیک ہولڈرزکے ساتھ مشاورت کے بعد آگے بڑھایاجائے ۔ان کاکہناتھاکہ فاٹاکے عوام کوجلد ازجلد پاکستان کے سیاسی دائرے میں شامل کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس موقع پرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے ماہرقانون لطیف آفریدی کاکہناتھاکہ فاٹاکےعوام کی سب سے بڑی ترجیح امن ہے آپریشن ضرب عضب سے بہتری توآئی لیکن خوشحالی نہیں آئی ۔ لطیف آفریدی کامذید کہناتھاکہ فاٹا کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے دولاکھ سے زائد مکان تباہ ہوچکے ہیں اورساٹھ فیصد ملک کے دیگرعلاقوں میں زندگی گذارنے پرمجبورہیں