موسم سرما کی آمد کراچی میں خشک میوہ جات کی قیمتوں نے عام آدمی کے اوسان خطا کر دیے
کراچی میں موسم سرما کے قدم رکھتے ہی خشک میوہ جات کی خرید و فروخت میں اضافہ ہو جاتا ہے، شہری اپنی حیثیت اور قوت خرید کے مطابق ڈرائی فروٹس سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اس مرتبہ خشک میوہ جات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے نے شہریوں کو حیرت زدہ کر دیا ہے۔ خریداروں کا کہنا تھا کہ پہلے ڈرائی فروٹ کلو کے حساب لیتے تھے، اب پاؤ کے حساب سے خرید رہے ہیں۔ دکانداروں نے بتایا کہ خشک میوہ جات کے نرخ روزانہ کے حساب سے بڑھ رہے ہیں۔ ہمیں مال مہنگا مل رہا ہے جس کی وجہ سے کاروبار متاثر ہو رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں میوہ جات کے باغات ہونے کے باوجود ان کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ افسوسناک ہے، انتظامیہ نوٹس لے۔