پاکستان قومی سلامتی کے امور پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگا :سرتاج عزیز
اپنے بیان میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا ہنا تھا کہ پاک بھارت تعلقات میں بہتری کیلئےمسئلہ کشمیرکاحل اہم ہے، بھارت کےساتھ مذاکرات میں پیشرفت نہیں ہورہی، وزیراعظم کےدورےسےپاکستان اورامریکانےباہمی تحفظات دورکیے، دفاع سمیت مختلف شعبوں میں امریکاسےتعلقات مستحکم کرنےپربات ہوئی، انہوں نے کہا کہ پاکستان قومی سلامتی کےامور پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرےگا، موجودہ حکومت نےدہشتگردی کیخلاف مؤثرحکمت عملی اپنائی، پاکستان اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئےاستعمال نہیں ہونےدےگا، سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے افغان حکومت نے پاکستان سے کوئی رابطہ نہیں کیا تاہم امریکا اور پاکستان افغان مصالحتی عمل کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور دونوں ممالک چاہتے ہیں کہ طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہوں، انہوں نے کہا کہ اب یہ افغان حکومت پر منحصر ہے کہ وہ اس عمل کو جاری رکھنا چاہتی ہے یا نہیں،