پاکستان ہم سب کا ہے، جلاؤ گھیراؤ سے نقصان ہوگا۔ گورنر پنجاب

جامعہ پنجاب میں وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں آٹھ ہزار سے زائد طلبہ میں لیپ ٹاپس تقسیم کئے جانے تھے لیکن یونیورسٹی انتظامیہ کو نہ جانے کیا سوجھی کہ حکومت کی جانب سے لیپ ٹاپس مہیا کئے جانے سے قبل ہی تقسیم کی تقریب رکھ لی اور صرف چند طلبہ کو لیپ ٹاپس دے کر دیگر کو انتظار کا لالی پاپ دے دیا، جبکہ گورنر پنجاب بھی لیپ ٹاپس دستیاب نہ ہونے کے باوجود تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے، لیپ ٹاپس نہ ملنے پر طلبہ نے احتجاج کیا تو سیمینار ہال میں داخلے سے ہی روک دیا گیا، تقریب کے بعد سیاسی صورتحال پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گونر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان سب کا ہے، جلاؤ گھیراؤ کی سیاست سے ملک کو نقصان ہوگا، مثبت تنقید ضرور کرنی چاہئیے لیکن ملک منفی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا،طلبہ کے احتجاج سے متعلق سوال کو گورنر پنجاب گول کر گئے اور کہا کہ یہ یونیورسٹی انتظامیہ کا معاملہ ہے۔