معذوری کے باوجود اپنے شوق کی تکمیل کرنے والا کامیاب بچہ۔

مارشل جانسن ابھی بچہ ہی تھا کہ ایک خطرناک بیماری کی وجہ سے اپنی ٹانگوں سے محروم ہو گیا۔اپنی معذوری کے باوجود مارشل نے اپنے شوق کی تکمیل کی ٹھانی۔ ٹیلیویژن پر کھیلوں کا ایک مقابلہ دیکھنے کے بعد بچے نے مارشل آرٹس سیکھنے کا فیصلہ کیا اور ایک اکیڈمی میں جو جٹسو کے کورس میں داخلہ لیا،ٹانگوں سے معذور یہ بچہ اپنی پھرتی سے دیکھنے والوں کو حیران کر رہا ہے۔ مارشل نے معذوری اپنے شوق کی تکمیل میں آڑے نہیں آنے دی۔پنچ اور کِکس مارتا یہ بچہ قدم قدم پر مایوسی کا اظہار کرنے والوں کیلئے ایک بہت بڑی مثال اور سبق بن کر سامنے آیا ہے۔