انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج ڈھاکا میں کھیلا جارہا ہے۔

بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے درمیان دو میچز پر مشتمل سیزیر کادوسرااورآخری میچ آج ڈھاکا میں کھیلا جائے گا،دونوں ٹیموں کےحتمی سکواڈ میں کچھ تبدیلیوں کا امکان ہے،بنگلہ دیش کی جانب سےظفر انصاری ڈبیو کریں گے جبکہ انگلش ٹیم کے کپتان پہلے ہی مزید ایک سپینر کھیلانے کا اشارہ دے چکے ہیں، سیریز میں مہمان ٹیم انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے جس نے پہلے میچ میں بنگال ٹائیگرز کو صرف بائیس رنزسے شکست دی تھی، آخری میچ میں دونوں ٹیموں کے کپتان جیت کےلیےپرعزم ہیں،انگلینڈ ٹیسٹ جیت کروائٹ واش جبکہ بنگلہ دیش کامیابی حاصل کر کےسیریزایک ایک سے برابر کرنے کے لیے پر امید ہے۔