راولپنڈی میں بھی لاک ڈاؤن کیاجائے گا،حکمرانوں کا غرور انہیں لے ڈوبے گا۔ شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے شربراہ شیخ رشید احمد کی رہائش گاہ لال حویلی کے باہرعوامی مسلم لیگ کے کارکن اور پولیس آمنے سامنے آئے تو دونوں میں ہاتھا پائی ہوگئی،پولیس نےایکشن لیتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے کئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا تو وہاں موجود دیگر ورکرز نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اورپکڑ دھکڑ کو حکومت کی آمرانہ روش قرار دیا، لال حویلی کے اطراف دکانیں بند کرنے اور کارکنوں کو گرفتار کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پولیس جلسے کے لیے لگایا گیا سٹیج اور سامان اٹھا کر لے گئی جبکہ اب بھی چالیس گاڑیاں حویلی کے اطراف میں موجود ہیں، انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کا یہ اقدام ان کو لے ڈوبے گا، حکومت مخالف یہ تحریک کہاں روکے گی نہیں جانتا،آج ہرصورت جلسہ کروں گا۔