شیریں مزاری کو مریم نواز کا کرارا جواب، کہتی ہیں آرمی چیف سےملاقات شام 4بجے ہوئی رات کے اندھرے میں نہیں۔

آرمی چیف سے حکومتی وزراء کی ملاقات پرسوشل میڈیا پر تبصرے شروع ہوگئے،،پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب وفاقی وزراء کے ساتھ رات کے اندھیرے میں آرمی چیف سے ملنے کیوں گے،،وفاقی حکومت نے کسی دوسرے وزیراعلیٰ سے توپوچھا بھی نہیں،جس پر مریم نواز نے ٹویٹ کیا کہ آرمی چیف سے حکومتی قیادت کی ملاقات شام چاربجے ہوئی کوئی رات کے اندھیرے میں نہیں ،اس بارے میں افواہیں پھیلانےسے گریز کیا جائے۔۔۔۔