تحریک انصاف کے خلاف ایکشن کا ری ایکشن بھی آ گیا

تحریک انصاف کے کارکنوں کیخلاف ایکشن کا ری ایکشن بھی سامنے آ گیا۔۔ ملک کے مختلف شہروں میں تحریک انصاف کے کارکن سراپا احتجاج ہیں ۔۔ جبکہ ہر صورت اسلام آباد آنے کا اعلان کر دیا ہے کوہاٹ میں وزیراعظم کی آمد پر ہی تحریک انصاف کے کارکن نکل آئے ،، ریلی نکالی جبکہ قلعہ گراؤنڈ کے باہر دھرنا دیا ۔۔۔ حکومت کیخلاف شدید نعرے بھی لگائے۔۔ کپتان کے ہوم گراؤنڈ پشاور میں بھی پی ٹی آئی کے کارکن پریس کلب کے باہر جمع ہوئے اور حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی ،، سکھر میں کھلاڑیوں نے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ ہرصورت اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کیا ،،دوسری جانب تحریک انصاف نے کارکنوں کی گرفتاریوں کا اقدام اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا،، تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست میں سیکرٹری داخلہ ، آئی جی اور چیف کمشنر و ڈپٹی کمشنر کو فریق بنایا گیا،، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ای الیون میں تحریک انصاف کے یوتھ کنونشن کو آئینی تحفظ حاصل تھ، درجنوں کارکنوں کو خلاف قانون گرفتار کیا گیا ،،دو نومبر کو پی ٹی آئی کا پر امن احتجاج شیڈول ہے،، آئینی طور پر کسی کو بلاوجہ بغیر جرم کے گرفتار نہیں کیا جا سکتا ،، عدالت سے استدعا کی گئی فوری طور پر حکومت کو کارکنوں کی گرفتاریوں سے روکا جائے،،