دو نومبر کو اسلام آباد بند ہوگا یا پھر شہر اقتدار کو بند کرنے والے،دھرنا فیور پھر عروج پر پہنچ گیا

ایک بار پھر اسلام آباد کا میدان، اور پھر وہی کپتان۔۔۔ کرپشن کے خلاف عمران خان پوری تیاری کے ساتھ بڑی اننگز کھیلنے کیلئے تیار،،، شہر اقتدار میں پھر دھرنے کا شور، دو نومبر کو کیا ہونے والا ہے،دمادم مست قلندر ہو گا یا میڈیا پر پھر ایک بار وہی پرانے دھرنے کی طرح کھلاڑیوں کا ڈانس اور پورا دن صرف کپتان چلے گا۔۔
پہلے دھاندلی کے خلاف ایک سو انتیس دن کے دھرنے سے تو شائد کچھ حاصل نہیں ہوا لیکن کپتان سولو فلائٹ لئے اس بار کرپشن کے خلاف جینے مرنے کا عہدے کرچکے ہیں،، حکومت نے بھی شہر اقتدارکویرغمال بنانے والوں سے نمٹنے کیلئے کمر کس لی۔۔اپوزیشن ظاہری طور پر تو عمران خان کے ساتھ نہیں کپتان نے معاملے کو خوب طول دیا،تو کمیشن بنانے کی باتیں ہوئی، لیکن معاملہ اٹک گیا ٹی او آرز پر، کرپشن کی عجب کہانی پارلیمنٹ سے ہوتے ہوئے عدالتوں تک جاپہنچیلیکن اس کے باوجود کپتان اپنی بات پر اٹل ہی،،
عمران خان کی کال کے بعد پھر اگر مگر کی چہ مگوئیاں ہونا شروع ہو گئیں ہیں،، دو نومبر کو کیا ہو گا پی ٹی آئی کہتی ہے اسلام آباد بند ہوگا، ن لیگ کہتی ہے زبردستی کرنیوالے بند ہوں گ، کیا 2 نومبر کو اسلام آباد کو مفلوج کردیا جائےگا۔ اس بار یہ اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا یہ آنے والا وقت کی بتائے گا۔۔۔