جہلم: شادی کی تقریب میں زہریلی شراب نے 10جانیں لےلیں.

کرسچین کالونی میں خوشیوں بھر ا گھر ماتم کدے میں تبدیل ہوگیا،شادی کی تقریب میں زہریلی شراب پینے سے تیس سے زائد افراد کی حالت خراب ہوگئی،جن کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کیاگیا،،جہاں اب تک دس سے زائد افراد موت کی وادی میں چلے گئے، جبکہ بیس سے زائد افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں،متاثرین میں سے دس افراد کو حالت تشویش ناک ہونے پر اسلام آباد منتقل کردیاگیا ہے، واقعے کے بعد پولیس بارہ گھنٹے بعد پہنچی،،تاہم ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ عینی شاہدین نےالزام لگایا،،کہ علاقے میں شراب کا کاروبار عروج پر ہے، پولیس سب کچھ جانتے ہوئے بھی نذرانے کے عوض خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے