آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک میں موسم خشک رہے گا، تاہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ اس دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں مطلع ابرآلود رہے گا جبکہ بعض مقامات پر بارش کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران بھی ملک کے زیادہ ترعلاقوں موسم خشک رہا۔
آج صبح ملک میں کم سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ قلات میں صفر، گلگت اور کوئٹہ میں ایک، استور اور کالام میں دو، جبکہ دیر اور راولاکوٹ میں درجہ حرارت تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔