چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ منصور علی شاہ نےتحریک انصاف اورعوامی تحریک کے کارکنوں کی ممکنہ گرفتاریوں کےخلاف درخواست سماعت کے لیےفل بنچ کوبھجوا دی

لاہورہائی کورٹ میں درخواست تحریک انصاف کے رہنما ولید اقبال اوراشتیاق چودھری ایڈووکیٹ نےدائرکی تھی،جس کی سماعت جسٹس شاہد حمید ڈار کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ کرے گا،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا،،کہ حکومت تحریک انصاف کے دو نومبر کو ہونے والاجلسہ ناکام بنانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے،،اور پولیس کو تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنوں کی گرفتاری کے احکامات دے دیئے گئے ہیں،ان کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں،،ہراساں کیا جارہاہے،اور گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جا رہی ہیں،،درخواست گزاروں نےعدالت سے حکومت کو کارکنوں کی گرفتاریاں اور ہراساں کرنےسےروکنے کا حکم جاری کرنےکی درخواست کی تھی،،