سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لیے دائر درخواستوں کی سماعت کے لیے پانچ رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا

سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے حوالے سے پانچ رکنی بینچ تشکیل دیدیا گیا۔ پانچ رکنی لارجر بینچ میں چیف جسٹس انور ظہیر جمالی، جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس امیر ہانی مسلم، جسٹس عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الحسن شامل ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی اور پانامہ لیکس کی مکمل تحقیقات کے لیے چھے درخواستیں دائر کی گئیں۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر وزیراعظم کو نوٹسز جاری کیے تھے اور کیس کی سماعت یکم نومبر تک ملتوی کی تھی۔ پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے تحریک انصاف، جماعت اسلامی، شیخ رشید، ایڈووکیٹ طارق اسد اورایک صحافی نے درخواست دائر کر رکھی ہے