بھارتی فوج نے سرحدوں پر جارحیت کی تمام حدیں پار کردیں

بھارتی فوج سرحدوں پر آپے سے باہر سفاک دشمن نے سرحدی دہشتگردی کی اتنہا کر دی،اڑی حملے کا ڈرامہ رچانے کے بعد بھارتی فوج نے مسلسل اشتعال انگیز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے،
بھارتی فوج نے ایک بار پھر آزاد کشمیر کے سماہنی اورچھمب سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی، اس دوران کئی مارٹر گولوں نے شہریوں کے گھروں کو بھی نقصان پہنچایا،۔ پاک فوج نے دشمن کی بزدلانہ کارروائی کا بھرپور انداز سے جواب دیا،جوانوں کی منہ توڑ کارروائی کے بعد دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں۔۔اس سے پہلے دشمن نے شکر گڑھ اورملحقہ دیہاتوں میں فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں دو خواتین شہید اور پندرہ افراد زخمی ہوئے بھارتی سرحدی دہشتگردی کے نتیجے میں متعدد قیمتیں جانیں ضائع ہو چکی ہیں، بدمست بھارتی فوج نے رواں ماہ ہرپال ، چارواہ ، چپراڑ اور بجوات سیکٹرز جبکہ آزاد کشمیر کے کوٹلی میں نکیال سیکٹر، تتہ پانی اور کھوئی سیکٹر پر متعدد بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کیں، پاک فوج نے بھارتی فوج کی ہر سفاک کارراوئی کا بھرپور جواب دیا۔۔۔