مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج نے کشمیریوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کیلئے کیلئے جارحیت کی انتہا کر ڈالی

کشمیری رہنما میر واعظ عمر فاروق نے ہر صورت جامعہ مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی کال دی تو بھارتی فوج غصے میں پاگل ہو گئی پوری وادی کو یرغمال بنا لیا، بیروکوں اور دفاتر میں چھپے بزدل فوجی بھی سڑکوں پر کشمیریوں کو روکنے آگئے۔بھارتی فوج نے جامعہ مسجد کی تالہ بندی کردی، جدید ہتھیاروں، آنسو گیس اور پیلٹ گنوں سے لیس بھارتی فوجیں کشمیریوں پر چڑھ دوڑیں، جامعہ مسجد کی طرف آنے والے تمام راستوں کو سیل کردیا گیا، مختلف علاقوں میں جامعہ مسجد کی طرف آنے والے کشمیریوں کو طاقت سے روکا گیا،، مظاہرین پر اندھا دھند لاٹھی چارج، فائرنگ ، آنسو گیس اور پیلٹ گن سے چھرے برسائے گئے۔بھارتی فوج نے کشمیریوں کے خلاف رات سے ہی کریک ڈاؤن کر رکھا ہے، گھروں سے درجنوں نوجوانوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے،، ادھر میر واعظ اور علی گیلانی سمیت تمام حریت رہنماؤں کے گھروں کو فوجی چھاؤنیوں میں بدل دیا، یاسین ملک کو ہسپتال سے دوبارہ بارہمولا جیل منتقل کردیا گیا، وادی میں مکمل کرفیو نافذ ہے،